30 ستمبر 2014 - 10:49
آسیان کی جانب سے داعش دہشتگرد گروہ کے جرائم کی مذمت

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی یونین آسیان کے رکن ممالک کے وزرائےخارجہ نے داعش دہشتگردوگروہ کے جرائم کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطاب آسیان کے رکن ممالک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے اجلاس کے بعد ایک بیان میں دہشتگردوں پر دباؤ ڈالنے اور ان کے مالی ذرائع کو ختم کرنے پرمبنی سلامتی کونسل کی قرارداد کی حمایت کی اور داعش دہشتگردگروہ کے جرائم کی مذمت کی۔
آسیان کے وزرائےخارجہ کے مشترکہ اعلامیے میں آیا ہے کہ آسیان انتہاپسندی کے خلاف جدوجہد، دہشتگردی اور اس کی جڑوں کا پتہ لگانے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کےلئے ایک بار پھر اپنے عہد کا اعلان کرتی ہے۔
آسیان کے وزرائےخارجہ نے عراق اور شام میں بڑھتی ہوئی دہشتگردانہ سرگرمیوں پر تشویش ظاہر کی اور دہشتگردوں کے اقدامات کو پوری دنیا کےلئے خطرہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ تھائيلینڈ، ملیشیا، سنگاپور، فلپائن ، برونئي ، ویتنام ، لاؤس، میانمار، اور کامبوج آسیان کے رکن ملک ہیں۔

.........

/169